(رائٹر)امریکہ کے سابق صدر براک اوباما نے آخری بار ’’ییس وی کین‘‘کہتے ہوئے کل رات اپنی الوداعی تقریر میں شہریوں سے امریکہ کے اقدار کے تئیں کھڑے رہنے اور تعصب کو مسترد کرنے کی اپیل کی۔
مسٹر اوباما نے اس جذباتی تقریر میں اپنے رشتہ داروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے صدر کے عہدے
کے اپنے دور حکومت کو اپنی زندگی کا ایسا دور بتایا ہے جس پروہ ہمیشہ نازاں رہیں گے۔
مسٹر اوباما نے ملک سے لوگوں کےلئے ترقی کرنے والا نظریہ اختیار کرنے اور نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتخابات کے دوران تشہیری مہم میں تشہیرکردہ چند پالیسیوں کو مسترد کرنے کی بھی اپیل کی۔